

Loading content...
جس وقت یہ ملعون اکیلا میدان کی طرف جانے لگا تو اس کا باپ مرہ عبدی ملعون سامنے آگیا اور کہا کہ تو تنہا اتنا بڑا کام کرنے جارہا ہے جبکہ شہزادے کی تلوار بھڑکتی ہوئی آتش جہنم سے زیادہ لپٹیں لے رہی ہے مفت میں جہنم کو ماں نہ بناؤ یہ ملعون کہتا ہے کہ میں نے جوبات کہی ہے میں اس پر کار بند ہوں اس وقت اس کے ملعون باپ نے عمر ابن سعد ملعون سے کہا کہ یہ جوان ہے اور جوش میں ہے تم ایسا کرو کہ مجھے اس کے ساتھ جانے دو بلکہ حصین بن نمیر کو بھی ہمارا معاون بنا دو ہم تینوں مل کر جائیں گے اور پھر جنگ کی کوئی تجویز بنائیں گے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار