

Loading content...
تاریخ بتاتی ہے کہ 8محرم کے دن تک کوفہ کا بازارِ آہنگراں دن رات کھلا رہا اور ہتھیار تیار ہوتے رہے یہ ملعون بھی آٹھ محرم کو کربلا پہنچا اس ملعون نے کربلاکی جنگ کیلئے خصوصی طور پر دونیزے تیار کئے تھے جنہیں اس ملعون نے کئی مرتبہ زہر میں بجھایا تھا یعنی اس زمانے میں کئی سفاک لوگ اپنے تیر اور نیزوںکے پھل خوب گرم کر کے زہر آلودہ پانی میں بجھایا کرتے تھے یعنی لوہے کو سرخ کر کے اگر فوراً زہر آلود پانی میں ڈال کر ٹھنڈا کیا جائے تو اس کے اندر زہر سرایت کر جاتی ہے اور اس زہر آلود تیر یا نیزے سے جو کوئی زخمی ہوجائے تو اس کا زندہ رہنا ناممکن ہوجاتا ہے ایسے ہی کئی ملعون اپنے تیروں تلواروںاور نیزوں کو زہر میں بجھا کر آئے ہوئے تھے اور یہ منقذ بن مرہ عبدی ملعون چونکہ خود لوہار تھا اس لئے اس نے اپنے لئے دو نیزے اسپیشل تیار کئے تھے جنہیں اس نے خصوصی طور پربڑی مہارت کے ساتھ زہر آلود کیا تھا…(R_317)
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار