

Loading content...
جس وقت میدان میں گھمسان کی جنگ جاری تھی توعین اُس وقت لشکر شام سے ایک طویل القامت قوی ہیکل ملعون اپنے خیمے میں سے سر جھکاتے ہوئے پردہ اٹھاکر باہر نکلا، خیمے سے باہر آکر اس نے سر اٹھاکر میدان کی طرف نگاہ کی اس ملعون نے سفید کھدر کا عربی سٹائل کا قمیص پہنا ہوا تھا نسواری رنگ کا کمر بند کمر کے ساتھ باندھا ہوا تھا، یہ ملعون لمبے قد کا تھا چھوٹی چھوٹی داڑھی تھی سیاہی مائل تانبے رنگ کا اس کاچہرہ تھا کھردرے خدوخال تھے اس کی کمر کے ساتھ تلوار لٹک رہی تھی اور اس کے ہاتھوں میں دو نیزے تھے جنہیں وہ زمین پرٹیک ٹیک کر چلتا ہوا اپنے خیمے کے باہر آکھڑا ہوا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار