

Loading content...
جس وقت شہزاد ہ پاک علیہ الصلوات والسلام نے میدان میں آکر ہل من مبارز کی صدا دی تو ابن سعد ملعون نے پوری فوج کو ہوشیار کیا اور اپنے سامنے کھڑے ہوئے فوج کے علمبردار سے کہا کہ اب تم جھنڈے سے اجتماعی حملہ کرنے کا اشارہ دے دو علمبردار نے فوجِ شام کی طرف رخ کر کے تین مرتبہ اپنے منحوس جھنڈ ے کو لہرایاتو فوجیوں نے اپنے اپنے گھوڑوں کی باگیں اٹھائیں شبیہہ پیغمبرعلیہ الصلوات والسلام کی وہ کیفیت تھی جو میدان احد میں شہنشاہ ِانبیاء صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تھی مگر فرق یہ تھا کہ ان کے چاروں طرف کفار تھے تو پانچ جوان ان کی حفاظت کرنے والے بھی تھے مگر یہاں شبیہہ پیغمبر علیہ الصلوات والسلام کی حفاظت ونصرت کرنے والا کوئی نہ تھا گھمسان کی جنگ جاری تھی ۔ شہزادہ پاک علیہ الصلوات والسلام کی تلوارکی ضربیں جب ظالمین کے خودوں اور ڈھالوں پر پڑتیں تو اِن آوازوں کا تسلسل بازارِ آہنگراںکا منظر پیش کرتا تھا جیسے لاتعداد لوہار اپنے ہتھوڑوں اور ودانوں کے ساتھ لوہا کوٹنے میں لگے ہوئے ہوں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار