

Loading content...
میں عرض کر رہا تھا کہ شبیہہ پیغمبر علیہ الصلوات والسلامجس وقت خیام سے باہر آئے تو انہوں نے میدان کی طرف رخ فرمایا اپنے رہواریعنی عقال کو دوڑاتے ہوئے میدان میں آکھڑے ہوئے عین اس وقت لشکر ملعون کی میٹنگ ہوئی کہ ان کے ساتھ انفرادی جنگ کوئی کر ہی نہیں سکتا کیونکہ یہ کلی طور پر شبیہہ پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلمہیں اور ساری کائنات جانتی ہے اگرچہ مظاہرۂ شجاعت نہیں فرمایا گیامگر پاک گھر میں سے سب سے زیادہ شجاع سرور کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تھے ۔شیعہ مسلمات میں سے ہے کہ امام اپنے وقت کا سب سے بڑا شجاع ہوتا ہے اور شجاعت شرطِ امامت بھی ہے یعنی بزدل امام ہو ہی نہیں سکتا اور جہاں امامِ وقت کے لئے شجاعت شرط ہے تو کیا خاتم الانبیا صل اللہ علیہ و آلہ وسلم کے لئے شجاعت کی کوئی شرط نہیں ہو گی؟ اس لئے شیعہ مذہب کا مسلمہ ہے کہ مظاہرۂ شجاعت توامیر کائنات علیہ الصلوات والسلام نے بھی فرمایا ہے مگر شجاعت شہنشاہِ کربلا علیہ الصلوات والسلام کے حصے میں آئی ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ انہوں نے شجاعتِ رسول صل اللہ علیہ و آلہ وسلم کا مظاہرہ فرمایا ہے جو مرکزِ شجاعت ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار