

Loading content...
تمام فقہا کہتے ہیں کہ ریشمی لباس مرد کیلئے جائز نہیں مگر ہم دیکھتے ہیں کہ جب مردِمیداں آمادۂ شہادت ہو جائے تو پھر یہ پابندی نہیں رہتی جس کا ثبوت میدانِ صفین کی لیلة الحریر ہے کہ جس میں امیر کائنات علیہ الصلوات والسلام نے خالص ریشمی لباس پہن کر دورانِ جنگ امیر شام کے خیمے کے سامنے دورکعت نماز ادا فرمائی تھی اور آج ہمشکلِ پیغمبرعلیہ الصلوات والسلام نے اون اور ریشم کا مکس کپڑا یعنی خز کا سرمئی لباس پہنا اور خز کا گلابی رنگ کا عمامہ پاک سر پر موزوں فرمایا جو شادی کی علامت ہوتا تھا ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار