

Loading content...
یہ کافی دیر روتے رہے … رات کو انہوں نے خواب دیکھا کریم کربلا علیہ الصلوات والسلام نے انہیں زیارت کروائی انہوں نے دوبارہ عرض کی آقا کیا مجھ سے کوئی گستاخی سرزد ہوئی ہے یا میں نے روایت غلط پڑھی ہے کریم کربلا علیہ الصلوات والسلام نے روکر فرمایا شیخ جعفرنہ روایت غلط تھی اور نہ ہی کوئی گستاخی سرزد ہوئی ہے بلکہ حقیقت یہ ہے کہ ہر شبِ جمعہ ہماری مسافرہ شام بہن صلواة اللہ علیہا ہماری مہمان ہوتی ہیں جس وقت آپ نے شہزادہ پاک علیہ الصلوات والسلام کی شہادت پڑھی تو روتے روتے ان پر ظاہراًغش طاری ہوگیا اس وقت سے لے کر اب تک ہماری پاک ہمشیر صلواة اللہ علیہا مسلسل گریہ فرما رہی ہیں ہم سب تسلی دیتے ہیں مگر ان کا رونا بند نہیں ہو رہا رہ رہ کر بین کرتی ہیں کہ ہمیںوہ وقت نہیں بھولتا کہ جس وقت ہمارا نازوں پلا بیٹا زین فرس سے زمین کی طرف آ رہا تھا اور ہر طرف سے ظالمین خلافِ شان تحائف دینے میں مصروف تھے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار