

Loading content...
میں عرض کر رہا تھا کہ ایک ملعون نے کمین گاہ سے نکل کر نیزے کا وار کیا جو ہمشکل پیغمبر علیہ الصلوات والسلام نے سینہ اطہر پر وصول فرمایا ،شہزادہ پاک علیہ الصلوات والسلام زین پر جھکے اور انہوں نے عقال کی گردن میں باہیں ڈال دیں اور فرمایا کہ لے جا سکتے ہو تو ہمیں خیام میں لے چلو ،اس وقت عقال جس طرف رخ کرتا تھا سامنے فوجیں تھیں ہرکوئی زیارت گاہِ آل محمد علیہم الصلوات والسلام کی قدم بوسی میں مصروف ہو گیا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار