

Loading content...
کتاب کنز المواھب میں ایک شامی سے روایت ہے وہ بیان کرتا ہے کہ میں میدان میں کھڑا تھا اور میں نے دیکھا کہ شہزادہ پاک علیہ الصلوات والسلام جب میدان میں تشریف لائے تو انہوں نے عمامہ کے ایک پلو سے اپنا منہ ڈھانپا ہوا تھا یعنی عمامۂ مبارک کا ایک پلو تحت الحنک کے انداز میں اس طرح چہرے پر ڈالا ہوا تھا کہ ان کی صرف چشمینںمبارک ظاہر تھیں اور باقی رخِ انور چھپا ہوا تھا ،میں ان کے رخ انور کی زیارت کا مشتاق تھا کیونکہ میں نے سنا ہوا تھا کہ جس نے سرور کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زیارت نہ کی ہو اور اُن کی زیارت کرنا چاہتا ہو تو وہ شہزادہ علیؐ اکبر علیہ الصلوات والسلام کی زیارت کرے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار