

Loading content...
کچھ صاحبانِ مقتل نے یہ بھی لکھا ہے کہ شہزادہ پاک علیہ الصلوات والسلام کا پانی طلب فرمانا اور کریم کربلا علیہ الصلوات والسلام کا اپنی مجبوری جتلانا اور اپنی خشک زبان اپنے غیور وغیرت مند فرزند کے دہن مبارک میں دے کر اپنی پیاس کا احساس دلا نا یہ تاریخ کی تاریخی غلطی ہے کیونکہ یہ کام امامِ وقت کے شایانِ شان نہیںکہ ان کا پاک لعل آ کے اپنی پیاس کا تذکرہ کریں اور امام کائنات علیہ الصلوات والسلام ان کے منہ میں اپنی زبان دے کر انہیںآگاہ فرمائیںیا احساس دلائیںکہ ہم آپ سے بھی زیادہ پیاسے ہیںاور اس کے بعد بھی شہزادہ پاک علیہ الصلوات والسلام دوبارہ آ کر عرض کریں کہ بابا جان پیاس ہے ہمیں پانی دیں تو یہ بات شہزادہ پاک علیہ الصلوات والسلام کے شایانِ شان نہیں کہ بابا پاک اپنی زبان مبارک دہن میں دے کر احساس دلائیں کہ ہم آپ سے بھی زیادہ پیاسے ہیں اور ضعیف بابا کی تشنگی کا ادراک ہونے کے باوجود وہ پھر اصرار کریں کہ بابا جان ہمیں پانی دیں تویہ کسی نوجوان اور غیرت مند بیٹے کی غیرت کے ہی خلاف ہے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار