

Loading content...
یہ ایک سلسلہئِ نگاہ تھا جو میدان سے لے کر شہزادہ پاک علیہ الصلوات والسلام کی والدہ پاک صلواة اللہ علیہا کے خیمے تک جڑا ہوا تھا جس وقت مصرع بن غالب ملعون سامنے آیا تو جناب غازی پاک علیہ الصلوات والسلام کے رخ انور پر ہلکی سی پریشانی کے آثار ظاہر ہوئے، بعینہ وہی پریشانی کے آثار کریم کربلا علیہ الصلوات والسلام کی پیشانی پر ظاہر ہوئے، وہی آثار دائی پاک سلام اللہ علیھا کے چہرے پر منتقل ہوئے، اور وہی آثار ملکہ عالمین صلواة اللہ علیہا کے رخ پاک پر نمودار ہوئے، ان کی پریشانی کے آثار جس وقت سگی والدہ پاک صلواة اللہ علیہا تک پہنچے تو وہ سمجھ گئیں کہ میرا بیٹا کسی مشکل میں ہے انہوں نے دستِ دعا بلند فرمائے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار