

Loading content...
جس وقت اس ملعون کا گھوڑا واپس دوڑا توشہزادہ پاک علیہ الصلوات والسلام نے اس کے تعاقب میں اپنے عقال برق کمال کی باگ اٹھائی جس وقت اس ملعون کے قریب پہنچے تو لشکر کو ایک لمحے کے لئے اس ملعون کے سر پر تلوار کی چمک دکھائی دی اس کے بعد کو فیوں اور شامیوں نے صرف اتنا دیکھا کہ اس ملعون کاجسم دو حصوں میں تقسیم ہو کر آدھا اس سرپٹ دوڑتے ہوئے گھوڑے کے دائیں جانب جا گرا اور آدھا بائیں جانب ، لشکرِ شام نے بے ساختہ اپنی تلواریںلہر اکر شہزادہ پاک علیہ الصلوات والسلام کو ان کی قوت بازو کی داد دی۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار