

Loading content...
عموماًجنگوں میں یہ ہوتا تھا کہ بعض لشکر دفاعی جنگ کو ترجیح دیتے تھے اور وہ یہ تدبیر کرتے تھے کہ اپنی فوج کے آگے گھوڑوں کی ایک دیوار بنا لیتے تھے اور ان گھوڑوں کے درمیان میں ایک ایک نیزہ بردار جوان کو بٹھادیا جاتا تھا اورہر گھوڑے کے سامنے بھی ایک نیزہ بردار جوان کوبٹھادیا جاتا تھا، وہ جوان نیزوں کے پھل آگے کی طرف کر کے اورنیزے کا پچھلا سرا زمین میں پیوست کر کے اس کے اوپر پائوں رکھ کر بیٹھ جاتے اور اس طرح گھوڑوں کی دیوار کے سامنے نیزہ برداروں کے نیزوں کی باڑ لگ جاتی اوراس باڑ پر مخالف کے گھوڑا سوار دستے حملہ نہیں کر سکتے تھے، اگر کوئی فوج اس پر حملہ کرتی تو آتے ہوئے گھوڑوں کے سینوں کے سامنے نیزوں کے پھل ہوتے اور جو گھوڑا نیزے کے ساتھ ٹکراتا ، نیزہ بردار اسے نیزے پر اٹھا لیتا تھا، جیسے پول جمپ میں کھلاڑی اپنی رفتارکی قوت سے پول پر بلند ہو جاتا ہے، ایسے ہی گھوڑے اپنی رفتار کی وجہ سے نیزے پر اٹھالئے جاتے اور انہیں سر سے گھما کر پیچھے پھینک دیا جاتا ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار