

Loading content...
یہاں یہ بھی بتاتا چلوں کہ شجاعت کے کچھ درجات ہوتے ہیں یعنی ایک ہوتی ہے بزدلی ایک ہوتی ہے شجاعت اور اگر شجاعت حد سے بڑھ جائے تو اس کو تہور کہتے ہیں اور شجاعت کو اچھی صفت مانا جاتا ہے مگر تہور کو احمقانہ وجاہلانہ صفت مانا جاتا ہے یعنی جنگ میں ہوش وحواس کھوکر انجام وعواقب کو ایک دم فراموش کر کے موت کے منہ میں چھلانگ لگا دینا تہور کہلاتا ہے اور یہ بری صفت سمجھی جاتی ہے، مگر یہ مصرع بن غالب ملعون اپنے تہور کی وجہ سے مشہور تھا کہ یہ جنگ میں اندھا ہوکر لڑتا تھا اور کسی بھی اصول کی پابندی نہیں کرتا تھا ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار