

Loading content...
قنات سے باہر آکر شبیہِ پیغمبر علیہ الصلوات والسلام نے کردگارِ وفا علیہ الصلوات والسلام کی طرف اپنے رہوار کا رخ کیا اور ان کے قریب آکر ان کے قدموں کی طرف ہاتھ بڑھا کر ایک قسم اٹھائی… فرماتے ہیں کہ اب ہم میدان کی طرف جارہے ہیں ہمیں آپ کی عظمت کی قسم اب ہم اس وقت تک گروہِ کفار کے جسموں کو اپنی تلوار کی نیام بناتے رہیں گے جب تک کہ ہم زین سے اتر نہ جائیں اور اب ہم اس وقت تک جنگ کرتے رہیں گے کہ جب تک جان کا نذرانہ پیش کر کے پاک بابا علیہ الصلوات والسلام کی نصرت کا حق ادا نہیں کردیں گے اب ہماری تلوار نیام میں ہرگز نہیں آئے گی رب ذوالجلال والاکرام کی قسم اب ہم واپس نہیں آئیں گے …(R_290)
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار