

Loading content...
یہ ایک قیامت خیز جنگ تھی اور اس جنگ کے دوران بکر ابن غانم کی زرہ بغل کی طرف سے پھٹ گئی، شہزادے پاک علیہ الصلوات والسلام نے نگاہ کی مگر موقعہ کی تلاش میں رہے، تلواروں کے رد و بدل کے دوران شہزادے پاک علیہ الصلوات والسلام نے اس ملعون کی تلوار کو اپنی تلوار کے ساتھ ایسی اُٹک لگائی کہ تلوار اس کے ہاتھ سے نکل گئی، اس ملعون نے اپنی دوسری تلوار کمر سے کھولنے کا ارادہ کیا کہ شہزادہ پاک علیہ الصلوات والسلام نے اپنی تلوار کی نوک اس ملعون کی ٹھوڑی کے نیچے رکھ کر اس کا سراپنی جانب اونچا کیا اور فرمایا کہ شیخیاں تو بہت بگھار رہے تھے مگر حقیقت میں تم تلوار کے استعمال کی الف ب سے بھی نا آشنا ہو۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار