

Loading content...
ادھر میدان کی یہ کیفیت تھی کہ بکر ابن غانم ملعون شہزادہ پاک علیہ الصلوات والسلام کے قریب آیا، شہزادہ پاک علیہ الصلوات والسلام نے بھی اپنی تلوار نیام سے برآمد فرمائی، اس ملعون نے حملہ کیا، تلواروں کا ایک دوسرے کے ساتھ ٹکراؤ شروع ہوا ، اہل لشکر کو اس مقابلہ میں ایک نادر جنگ جوئی کا مظاہرہ نظر آیا اور سارا لشکر دونوں تلواروں کے استعمال پر دل کھول کر داد دے رہا تھا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار