

Loading content...
کریم کربلا علیہ الصلوات والسلام نے فرمایا کہ آپ کے لعلؐ پر مشکل وقت آ گیاہے، اب جو ملعون اس کے مقابلے میں آیا ہے یہ کہنے کو توایک ہزار جوان کے مقابلے کا مانا جاتا ہے مگر حقیقت یہ ہے کہ کئی ہزار جوان اس ملعون کے سامنے ہیچ ہیں،اب آپ اپنے بیٹے کے حق میں دعا فرمائیں کیونکہ ہم نے اپنے جد اطہر صل اللہ علیہ و آلہ وسلمسے سنا تھا انہوں نے فرمایا تھا کہ ضعیف ماں کی دعا اپنے بیٹے کے حق میں ہمیشہ منظور ہوجاتی ہے اور کبھی رد نہیں ہوتی، آپ بھی اپنے لعلؐ کی سلامتی کی دعا فرمائیں، یہ فرما کر کریم کربلا علیہ الصلوات والسلام خیام سے باہر تشریف لے آئے ،ادھر پاک بی بی صلواة اللہ علیہا نے دعا کا اہتمام کیا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار