

Loading content...
بکر ابن غانم ملعون نے شہزادہ پاک علیہ الصلوات والسلام کی رجز بڑے تحمل کے ساتھ سنی، اس کے بعد اس ملعون نے اپنی تلوار نیام سے برآمد کی اور آہستہ آہستہ اپنے گھوڑے کو شہزادہ پاک علیہ الصلوات والسلام کی طرف بڑھایا اور اپنے سر پر سے تلوا رکو گردش دینا شروع کی، ادھر امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام کی نگاہ پڑی تو ان کے رخ انور پر زردی چھاگئی اورپھر وہ باہر نہیں رُکے بلکہ جلدی سے خیام میں تشریف لے آئے اور تیز تیز چلتے ہوئے اس خیمے میں تشریف لے آئے جہاں شہزادہ پاک علیہ الصلوات والسلام کی والدہ پاک تشریف فرما تھیں ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار