

Loading content...
فرماتے ہیں کہ تم اپنی بکواس بند کرو اور میر بات پر دھیان دو میں اسد اللہ کا بیٹا ہوں اور جنگ تو ہمارے گھر کی میراث ہے مجھے خالق نے خود رسول اللہصل اللہ علیہ و آلہ وسلم کی شکل عطا کرکے عین رسول بنایا ہے میرے پیکر میں خون نہیں بلکہ حیدر کرار علیہ الصلوات والسلام کی شجاعت دوڑ رہی ہے ، جس وقت میری تلوار خون کی لہروں میں نازاں ہو کر شناوری کرتی ہے تو ملک الموت کے چہرے پر بھی موت کی زردی چھا جاتی ہے، کیونکہ میں ایک سخی اور کریم گھرانے سے تعلق رکھتا ہوں اس لئے تمہیں پہلے موقعہ عطا کرتا ہوں کہ اپنی تیغ کو آزما لے کیونکہ جب میری تلوار نیام سے باہر آئے گی تو پھر تجھے شاید موقعہ ہی نہ مل سکے اور ہاں یاد رکھ کہ جس طرح میرے جد پاک علیہ الصلوات والسلام نے اژدھا کو دو ٹکڑے کیا تھے آج ویسے ہی میں بھی تجھے چیر کے رکھ دوں گا ،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار