

Loading content...
یہ ملعون بڑے جارحانہ انداز میں گویا ہوا کہ اوشہزادے ہمارے نامی گرامی جوانوں اور دوستوں کو مار کر نازاں نہ رہو،اب میں آ گیا ہوں اور جو مجھ سے لڑنے آتا ہے اس کی قسمت ہی خراب سمجھو،بس آنکھ جھپکنے کی دیر ہے ابھی میں فیصلہ کر دوں گا کیونکہ جس کے سر پر میں اپنی تلوار بلند کر لوں پھر یوں سمجھو کہ اس کے قبر میں پاؤں ہیں ، میں وہ سفاک ہوں کہ جسے سسکیوں پر نیند آتی ہے ، میرے دل میں اپنے دوست کی موت کا درد ہے اس لئے تم مجھے ایک زخمی شیرسمجھواور میں تمہیں خبردار کرتا ہوں کہ اب تم غفلت سے بیدار ہو جاؤ کیونکہ میں نے اپنے دوست طارق کا تم سے بدلہ لینا ہے اس لئے اب اگر جرأت ہے تو میری تیغ کی ضرب روک کر دِکھاؤ
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار