

Loading content...
میں عرض کر رہا تھا کہ عمر ابن سعد ملعون نے لشکر میں سے جوانمردوں کو منتخب کیا اور سب سے پہلے اس نے طارق ابن کثیر ملعون کو مقابلے کیلئے بھیجا، یہ بھی شہنشاہ وفا علیہ الصلوات والسلام کے ساتھ جنگ کرنے کی حسرت ناکام لے کر آیا تھا، اسی لئے اس ملعون نے پہلے اپنے بیٹوں کو بھیجا تھا تاکہ وہ خودکردگارِ وفا علیہ الصلوات والسلام کے ساتھ جنگ کر سکے ، ایسے ہی ارزق شامی ملعون تھا تو اس نے بھی پہلے بیٹوں کو بھیجا تھا کیونکہ وہ بھی خداوند کارزار شہنشاہِ وفا جناب ابوالفضل العباس علیہ الصلوات والسلام کے ساتھ جنگ کرنا چاہتا تھا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار