

Loading content...
تمام جنگی جوان عرب کے جنگ باز اور نامور جوانوں کے نام سے آشنا ہوتے تھے اور جنگ کے موقعوں پراپنی ناموری کے اظہار کیلئے خصوصاً اُن کے ساتھ جنگ کرنے آتے تھے تاکہ وہ اپنے آپ کو جنگجو جوان ثابت کر سکیں ،واقعہئِ کربلا میں بہت سے جوان کسی خاص دشمنی کی وجہ سے نہیں آئے تھے بلکہ وہ کردگارِ وفا علیہ الصلوات والسلام کی جنگِ صفین کے قصے سن کر صرف ان کے ساتھ جنگ کر کے اپنی شجاعت کا لوہا منوانے کیلئے آئے تھے اور ان کی نگاہ صرف شہنشاہ وفا علیہ الصلوات والسلام پر تھی یعنی وہ اس انتظار میں تھے کہ جب وہ میدان میں آئیں گے تو ہم صرف انہی کا مقابلہ کرنے کے لئے نکلیں گے، اس لئے امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام نے کردگارِ وفا علیہ الصلوات والسلام کی لاش اطہر پر فرمایا تھا کہ عباس بھائی علیک الصلوات والسلام اب تمہارے بعد وہ آنکھیں سکون کی نیند کریں گی جو تمہارے خوف سے گزشتہ کئی راتوں سے سو نہیں سکیں تھیں۔(R_279)
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار