

Loading content...
عرب کے ماہرین ِفنِ جنگ کا دستور تھا کہ وہ حملے کا تبادلہ کرتے تھے یعنی ایک وار خود کرتے اور دوسرا مد مقابل کو کرنے دیتے تھے، مگر اس ملعون نے عرب کے قانونِ جنگ کو بالائے طاق رکھ کر تلوار کے مسلسل ستر وار کئے، شہزادہ پاک علیہ الصلوات والسلام نے ہر حملے کو اپنی ڈھال پر روکا، اس ملعون نے اندھا دھند وار کرنا شروع کئے، گھوڑوں کی ٹاپوں سے گرد و غبارکے بادل چھا گئے، ان بادلوں میں تلواریں ایسے چمکتی تھیں جیسے ساون کے بادل میں بجلی چمکتی ہے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار