

Loading content...
جس وقت شہزادہ پاک علیہ الصلوات والسلام نے حملہ کیا تو ان ملاعین کو مخاطب ہوکر فرمایا کہ او سام و نریمان کے بتوں کو آستینوں میں چھپا کر رکھنے والو! ذرا میدان میں قدم تو جمائو، جس وقت لشکر بدحواس ہوگیااور اسمیں بھگدڑ مچ گئی تو پاک شہزادے علیہ الصلوات والسلام نے دوڑتے ہوئے لشکر کے پیچھے نعرۂ تکبیر بلند فرمایا، اِدھر تکبیر کی صدا گونجی ، اُدھر دوڑتے ہوئے شامیوں کے ہاتھوں سے تلواریں گر گئیں، جو پیدل سپاہی تھے انہیں چشمِ فلک نے اٹھ اٹھ کر گرتا اپنی آنکھوں سے دیکھا، گھوڑے سواروں کو گھوڑوںسے گرتا دیکھا اور کچھ تو ہیبت سے بھاگ بھی نہیں سکے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار