

Loading content...
شہزادہ پاک علیہ الصلوات والسلام نے وہاں بہ زبان حال امت ملعون کو خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ اے بنی امیہ کے پروردہ کوفی اور شامی ملعونو! تم جتنا ظلم کرنا چاہو آج ہم تمہارے سامنے موجود ہیں، مجھ پرظلم کرنے کی ہر حسرت آج پوری کر لو لیکن میں یہ چاہتا ہوں کہ ہم پر اتنا احسان کرو کہ ہمارے پردہ دار تمہارے دست ظلم سے محفوظ رہیں، تم مجھ پر آج جتنا ستم کرو میں ہنسی خوشی برداشت کروں گا اور اگر مجھے اس امر کا یقین دِلا سکو کہ پردۂ تطہیر محفوظ رہے گا تو میں تمہارا احسان مانوں گا، تمہارے نیزوں، تیروں اور تلواروں کیلئے میرا جسم حاضر ہے، تم سب یہ بات اچھی طرح جانتے ہو کہ ہر غیور آدمی کو اپنی جان سے پردہ زیادہ عزیز ہوتا ہے، ہمارے ساتھ شہنشاہِ انبیاء صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بیٹیاں ہیں جن کا ہمارے بعد کوئی ہمدرد نہیں ہے، اگر ان کا پردہ محفوظ رہ سکے تو واللہ میں ہر ظلم سہنے پر راضی ہوں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار