

Loading content...
پاک شہزادے علیہ الصلوات والسلام نے میدان میں اس رنگ کے ساتھ ظہور فرمایا کہ رخ انور تھا تو سرور کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا، اسلحہ تھا تو سرور کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا، راہوار تھا تو سرور کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا، آواز تھی تو سرور کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی، لہجہ تھا تو سرور کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا تھا، میدان میں آکر پاک شہزادہ پاک علیہ الصلوات والسلام بڑی معصومیت کے ساتھ لشکر شام کا جائزہ لینے میں مصروف تھے، چہرے پر معصومیت اور جلال کی آمیزش بڑی خوبصورت لگ رہی تھی، ایک ہاتھ پیشانی پر رکھ کر ایسے جائزہ لینے میں مصروف تھے جیسے نوخیز شیر ہر نوں کے غافل غول پر حملہ کرنے سے پہلے اپنی فراست کے ساتھ دیکھتا ہے اور سمت کا تعین کرتا ہے کہ حملہ کس طرف سے کرنا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار