

Loading content...
یاقوتِ احمر کا حُسن لاکھوں گُنا دوبالا ہوجاتا ہے ،انہوں نے جس وقت تک اپنے رخسارِ گل شکار پرنقاب دوبارہ نہیں الٹا ، ہمیں ان کا رخِ روشن ایسے محسوس ہوتا تھا جیسے سرمئی پہاڑی کے افق (Horizon) سے نکلتے ہوئے آفتاب عالم تاب کی سفیدی پھیلی ہوئی ہے، ان کے خوبصورت سنہری رنگ کی ٹھنڈی دھوپ میں کائنات کا حسن سمٹ کر آرام کرتا ہوا نظر آرہا تھا …افسوس بھی تھا کہ تین دن کی پیاس کی وجہ سے رخ انور کچھ زردی مائل ہو گیا تھا مگر رخ انور پر معصومیت کا گلشن عین جوبن پر تھا،سر اطہر پر سرورِ کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا پاک عمامہ بہت پیارا لگ رہا تھا،پاک شہزادہؐ کے چار گیسو تھے، دو نے تو پیشانی پر خم کھایا ہوا تھا، اور دو گیسو لہرا کر رخسار وں پر آئے ہوئے تھے، جسم اطہرپر لوہے کی زرہ تھی، اورعمامہ کے ایک پلو سے تحت الحنک بنائی ہوئی تھی ،لب گلاب نما پیاس کی شد ت سے خشک تھے، پیشانی پر پسینے کے قطرے یوں چمک رہے تھے جیسے طلائی زیورات میں جڑے ہوئے چھوٹے چھوٹے ہیرے چمکتے ہیں، گلاب سے نازک رخسار زردی مائل ہو گئے تھے، صاحب نہضة الحسیینہ فاضل شہر تانی لکھتے ہیں کہ٭
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار