

Loading content...
یوسفِ کنعان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں ہوں،امیر کائنات علیہ الصلوات والسلام کی خیبر شکنی کا وارث میں ہوں،امامِ سبزقبا علیہ الصلوات والسلام کے حسن ازل کا مرقع میں ہوں، اسد الرسول جناب حمزہ علیہ الصلوات والسلام کی شجاعت کا دل میں ہوں، جناب جعفر طیارعلیہ الصلوات والسلام کی پرواز کی روانی میں ہوں، جناب عبدالمطلب علیہ الصلوات والسلام کا جلال وہیبت میں ہوں،جناب ہاشم علیہ الصلوات والسلام کی سخاوت ووجاہت کا پیکر میں ہوں،زیارت گاہ ِبنی ہاشم علیہم الصلوات والسلام میں ہوں، کردگارِ وفا و جلال علیہ الصلوات والسلام کا بہترین شاگرد میں ہوں اور عالیہ بی بی صلواة اللہ علیہا کی آغوشِ تطہیر میں پروان چڑھنے والا شہزادہ میں ہوں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار