

Loading content...
یہاں پر ایک شیعہ مسلّمے کی طرف اشارہ کرتا جاؤں کہ ہمارے مذہب کا یہ ایک مسلّمہ عقیدہ ہے کہ تبرکات سرور کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کسی کے جسم پر پوری طرح موزوں نہیں ہوتے سوائے امام پاکؐ کے، اس لئے جب بھی کسی پاک امامؐ کو اپنی امامت کے ثبوت فراہم کرنے پڑے تو ان میں سے ایک ثبوت یہ بھی دیا کہ انہوں نے شہنشاہ انبیاء صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زرہ بکتر پہن کر دکھائی کہ یہ دیکھو ہمارے جسم اطہر پر یہ مکمل طور پر فٹ ہے، اس سے ثابت ہواکہ ہم ہی ان کے صحیح جانشین ہیں ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار