

Loading content...
دشت ایمن کربلا میں طورِ عقال ذوالکمال کی بلندی پر حُسن صاحب معراج اس طرح تجلی فزا ہوا کہ تمام تبرکاتِ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جسم اطہر پر موزوں فرمائے ہوئے تھے، تلوار تھی تو وہ بھی شہنشاہ انبیاء صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تھی، زرہ تھی تو شہنشاہ انبیاء صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ، مغفر (خود) تھا تو وہ بھی شہنشاہ انبیاء صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ،پیراہن تھا تو وہ بھی شہنشاہ انبیاء صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا تھا، عمامہ تھا تو وہ بھی شہنشاہِ انبیاء صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا تھا،حتیٰ کہ جو راہوار تھا وہ بھی شہنشاہِ انبیاء صلی اللہ علیہ وآلہ وسلمکی سواریوں میں سے تھا،چہرہ تھا تو وہ بھی شہنشاہِ انبیاء صلی اللہ علیہ وآلہ وسلمکا تھا، حسن تھا تو وہ بھی شہنشاہ انبیاء صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا تھا، اندازِ کلام تھا تو وہ بھی شہنشاہ انبیاء صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا تھا، لب ولہجہ تھا تو وہ بھی شہنشاہ انبیاء صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا تھا، گویا شہزادہ علیؐ اکبرعلیہ الصلوات والسلام نہ تھے بلکہ خود سرورِ دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بیٹے کی نصرت کیلئے میدان میں تشریف لے آئے تھے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار