

Loading content...
جس وقت شہزادہ پاک علیہ الصلوات والسلام نے عقال کو ایڑ لگائی توپاک راہوار نے ہوا میں پرواز کیا، ادھر امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام نے جاتے ہوئے لعلؐ کی پشت پر نگاہ فرمائی اور آسمان کی طرف دیکھ کر فرمایا میر اخالق توبہتر جانتا ہے کہ جس طرح اپنی ہستی کی یکتائی میں تیری ذات واحد و لاشریک ہے، جس طرح ساری کائنات میں تیرا محبوب ترین پیغمبر ایک ہے، بعینہ اسی طرح تطہیر کے اس ماحول میں میرا یہ نورِ نظر اور لخت جگر واحد و لاشریک ہے، اور تیری ذات بہتر جانتی ہے کہ میری الفت کا محور و مرکز بھی یہی ایک ہے،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار