

Loading content...
تو میں عرض کر رہا تھا کہ امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام نے فرمایا اے اللہ تُو توجانتا ہے، تُو تو ہمارے ازلی رازوں سے واقف ہے، اس لئے تّو گواہ رہنا کہ اب ہم اس پاک شہزادہؐ کو میدان کی طرف روانہ فرما رہے ہیں کہ جو تخلیق میں تمہارے پاک حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مکمل شبیہہ ہے، یعنی یہ شہزادہ اپنے مادۂ تخلیق میں شہنشاہ انبیاء صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مکمل شبیہہ ہے، فرماتے ہیں خالق تُو تو جانتا ہے کہ جیسے تیرے نور میں سے تیرے پاک حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا نور مشتق ہوا تھا، ویسے ہی میرے اس شہزادے پاک علیہ الصلوات والسلام کا نور بھی تیرے نور میں سے ہی جدا ہوا تھا، ذرا امت کوتوہی بتا دے کہ یہ اکبر علیہ الصلوات والسلام نہیں بلکہ ٭الحسین منی وانا من الحسین علیہ الصلوات والسلام کی تفسیر ہے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار