

Loading content...
یہاں پر یہ مناسب ہوگا کہ میں اس پاک شہزادہ علیہ الصلوات والسلام کے خلق عظیم کی طرف ایک اشارہ کرتا جائوں… دربار یزید ملعون ہے ایک سیاہ فام غلام دربار یزید ملعون میں حاضر ہے، جس کا نام صدیف ہے، یہ شہزادہ پاک علیہ الصلوات والسلام کا ذاتی غلام تھا اور اس نے ان کی شہادت کے بعد اتنا ماتم کیا تھا کہ اس کے رخسار پھٹ گئے تھے اور اس کی آنکھیں بے نور ہو گئی تھیں، اس سیاہ فام غلام سے ملعونِ شام نے پوچھا کہ ہم نے سنا ہے شہزادہ علیؐ اکبر علیہ الصلوات والسلام عظیم خلق کے مالک تھے، کیایہ سچ ہے؟صدیف منہ پر ماتم کر کے کہتا ہے پروردگار عالم کی قسم ہے کہ آخری وقت شہزادہ پاک علیہ الصلوات والسلام نے میری طرف دیکھ کر فرمایا تھا کہ اگر تم وطن واپس جاؤ تو مدینہ میں میرے جو نوجوان دوست ہیں انہیںمیرا سلام کہنا اور کہنا کہ علیؐ اکبر علیہ الصلوات والسلام نے آخری وقت بھی تمہیں فراموش نہیں کیا تھا، یہ خلق کی پہلی گواہی تھی …(R_250)
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار