

Loading content...
شہزادۂ حسن وجمال، ذاتِ بے مثل کے حسن کا کمال، ذاتِ ذوالجلال کے حبیب بے مثال کے حسن سے بھر پور تمثال یعنی جناب عالیہ صلواة اللہ علیہا کے ذی عز ت لعلؐ خیام سے تیار ہوکر باہر تشریف لائے ، سرمئی رنگ کی عبا قامت موزوں پر آراستہ ہے، گلابی رنگ کا عمامہ زیب سر اطہر ہے، عمامۂ اطہر کا ایک پلو چہرۂ پر نور کو نگاہِ بد سے چھپانے کی کوشش کر رہا ہے، کمر کے ساتھ سرور کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تلوار آراستہ ہے، عبا کے اوپر زرہ ذوالفصول پہنی ہوئی ہے، تبرکاتِ سرور کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے آراستہ ہوکر جس وقت خیام اطہرسے باہر تشریف لائے تو عالم ملکوت کو شہنشاہ انبیاء صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا عالم شباب نظر آنے لگا،کردگار وفا علیہ الصلوات والسلام نے عقال کی باگ پکڑی، ان کے ساتھ جوانانِ بنی ہاشم علیہم الصلوات والسلام شہادت کی دلہن کو حق مہر میں اپنے اپنے پاک سردینے کیلئے تیار نظر آئے …(R_245)
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار