

Loading content...
جنابِ سجاد علیہ الصلوات والسلام نے آنکھیں کھولیں اور جوان بھائی کی ریش اقدس پر بوسہ دے کر فرمایاکہ آپ مجھ پر پردوں کی حفاظت کی ذمہ داری ڈال رہے ہیں ذرا میری حالت تو دیکھیں میں تو بیمار و لاچار ہوں، آپ مجھ پر یہ احسان کریں کہ بابا پاک علیہ الصلوات والسلام سے میری سفارش کر دیں کہ وہ آپ کی بجائے مجھے میدان بھیج دیں، مجھ سے شاید وہ دکھ برداشت نہ ہو سکیں پھر روتے ہوئے فرماتے ہیں میرا ویر میں تو بیمار ہوں، اوربیمار کو تو کوئی آسان کام بتایاجاتا ہے، آپ سب نے اپنے لئے تو آسان کام چن لئے ہیں اور مجھ بیمار کیلئے سب سے مشکل کام چھوڑ دیا ہے ۔آپ تو جانتے ہی ہیں کہ جو غیور ہو اس کیلئے کون سا کام آسان ہوتا ہے اورکون سا مشکل ، میرے خیال میں سفرِ شام کے مقابلے میں شہادت کا سفر بہت ہی آسان ہے سینے پر نیزے کا وار سہہ جانا بہت آسان ہے مگر پردہ داروں کے ساتھ بازاروں میں جگہ جگہ قتل ہونا بہت مشکل ہے، اگر ہو سکے تو کوفہ و شام میں اپنے اس بیمار بھائی کا حال دیکھنے ضرور آنا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار