

Loading content...
شہزادہ پاک علیہ الصلوات والسلام نے واپس مڑ کر دیکھا تو جناب سجادعلیہ الصلوات والسلام اپنے خیمے سے باہر تشریف لا رہے تھے، مگر ان کی کیفیت بڑی عجیب تھی، ان کا ایک ہاتھ معصوم بیٹےؐ کے کندھے پر تھااور دوسرے ہاتھ میں عصائے ضعیفی و نحیفی تھی، کمر جھکی ہوئی تھی، چلتے ہوئے ان کے قدم مبارک لڑکھڑا رہے تھے، شہزادہ پاک علیہ الصلوات والسلام نے راہوار کو چھوڑ دیا اور فوراً با باپاک کی دستار کے بیمار وارث علیہ الصلوات والسلام کی طرف روانہ ہوئے، جلدی سے آکر بھائی کے گلے میں ایسے باہیں ڈال دیں جیسے کوئی معصوم بچہ اپنے والد کے گلے میں بانہیں ڈالتا ہے …(R_244)
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار