

Loading content...
جس وقت یہ بھائی کے خیمہ میں گئے تو انہوں نے دیکھا کہ جناب سجاد علیہ الصلوات والسلام کی آنکھیں بند ہیں، شہزادہ امام محمد باقر علیہ الصلوات والسلام ان کی مسند کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کی والدہ پاک صلواة اللہ علیہا اپنے سرتاج کی خدمت میں مصروف ہیں، انہوں نے یہاں تھوڑی دیر قیام فرمایا مگر جنابِ سجاد علیہ الصلوات والسلام نے آنکھ نہیں کھولی، شہزادہ پاک علیہ الصلوات والسلام نے اپنے سوئے ہوئے بھائی کے قدموں کا بوسہ لیا کچھ آنسو ان کے قدموں کی نظر کئے اس کے بعد پاک بھاوج صلواة اللہ علیہاکی طرف نگاہ فرمائی جو اِن بھائیوں کا پیار دیکھ کر گریہ فرما رہی تھیں شہزادے پاک علیہ الصلوات والسلام نے جاکر پاک بھابھی صلواة اللہ علیہا کے سر اطہر پر ہاتھ رکھا، ساتھ کھڑے ہوئے معصوم بھتیجے کی پیشانی پر بوسہ دیا اور آنسو صاف کرتے ہوئے خیمہ سے باہر آگئے (R_242)
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار