

Loading content...
شہزادہ پاک علیہ الصلوات والسلام نے جس وقت تمام مستوراتِ توحیدو رسالت صلواة اللہ علیہن پر الوداعی نگاہ فرمائی تو سامنے جناب علی اصغرؐ علیہ الصلوات والسلام کی پاک والدہ ماجدہ صلواة اللہ علیہا پر نگاہ پڑی، ان کے قدموں کی طرف جھک کر عرض کرتے ہیں اے پاک ماں صلواة اللہ علیہامیں آپ سے معذرت خواہ ہوں کہ میںشرمندگی کی وجہ سے ان تین دنوں میں آپ کے خیمے میں نہیں آسکا، کیونکہ مجھ سے اپنے صغیر بھائی کی پیاس دیکھی نہیں جاتی تھی، مجھ میں ان کے پیاسے ہونٹ دیکھنے کی ہمت نہیں تھی میری بے بسی تھی کہ میری معصومہ بہن صلواة اللہ علیہاخالی جام لئے ایک ایک سے سوال کرتی رہیں …(R_239)
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار