

Loading content...
وہ کہتا ہے کہ جس وقت میں امامِ مظلوم علیہ الصلوات والسلام کے خیام کے قریب پہنچا تو میں نے دیکھا کہ خیام سے باہر کسی نوجوان کو تیا رنہیں کیا جا رہا تھا بلکہ جس نوجوان نے میدان میں آنا تھا شایداُس کی تیاری خیام کے اندر ہورہی تھی، میں انتظار میں تھا کہ جیسے ہی کوئی باہر آئے گا تو دیکھوں گا کہ اب کون میدان میں آ رہا ہے ، میں نے دیکھا کہ ایک مرتبہ خیام کا پردہ اٹھایا گیا کوئی جوان باہر آنے کے لئے تیار کھڑا تھا اس نے ایک قدم خیام سے باہر رکھا مگر کسی نے اس جوان کی عبا کا دامن پکڑ لیا …(R_237)
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار