

Loading content...
پاک بی بی صلواة اللہ علیہا نے رو کر فرمایا میرا لعل میں تو یہ اپنا کفن تیار کرنے میں مصروف ہوں ،لوگ کفن پر قرآن لکھواتے ہیں، مگر یہ خون میری مامتا کا قرآن ہے، یہی قرآن میں اپنی ردا پر تحریر کر رہی ہوںاور یہی چادر میں اپنے کفن کے ساتھ رکھوائوں گی، یہ خون آلود چادر لے جا کر میں آپ کی دادی پاک صلواة اللہ علیہا کی خدمت میں پیش کروں گی اور اس خون کے نشان دکھا کر عرض کروں گی کہ اے کریم کربلا علیہ الصلوات والسلام کی پاک والدہ صلواة اللہ علیہا یہ خون گواہ ہے کہ میرے بیٹے نے ماں کو بہت خوبصورت انداز میں سرخرو کیا تھا، دعا کرنا کہ ماں کو یہی چادر نصیب ہو، شہزادہ پاک علیہ الصلوات والسلام نے والدہ پاک صلواة اللہ علیہا کی یہ کیفیت دیکھی تو انہیں تسلی دیتے ہوئے عرض کی اماں جان آپ گریہ کیوں فرماتی ہیںمیرے چلے جانے سے آپ کو تو کوئی گھاٹا نہیں ہو رہا کیونکہ میں تو عالیہ پاک صلواة اللہ علیہا کا بیٹا ہوں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار