

Loading content...
دوسری واپسی کس وقت ہوئی ؟ … یہاں میں عرض کروں کہ جس وقت پہلی دفعہ شہزاہ پاک علیہ الصلوات والسلام نے اہل حرم سے وداع کیا تھا جس کے بارے میں پہلے عرض کر چکا ہوں کہ شہزادہ پاک علیہ الصلوات والسلام سر جھکا کرر ونے میں مصروف تھے مستورات میں کہرام بپا تھا کہ شہزادے پاک علیہ الصلوات والسلام کی سگی والدہ پاک صلواة اللہ علیہا نے آ کرجوان بیٹے کا کندھا ہلایا ،شہزادے پاک نے مڑ کر دیکھا تو پاک بی بی صلوات اللہ علیھا نے سر پر دستِ شفقت رکھتے ہوئے فرمایا میرا لعل کیا آپ نے جنگ نہیں کرنی ؟ جنگ کرنے کے لئے تو مضبوط دل کی ضرورت ہوتی ہے اور نوجوانوں کو رونا زیب نہیں دیتا،مستور ات کے ساتھ کھڑے ہو کر رونے سے تو دل کمزور ہو جاتا ہے ، میرا لعل آپ بالکل نہ روئیں ،اگر آپ کی طرف سے بابا پاک علیہ الصلوات والسلام کی نصرت میں ذرا بھرکمی آ گئی تو میںآپ کو دودھ کا حق نہیں بخشوں گی میرا لعل میرے دودھ کی لاج تو آپ ہی کو رکھنی ہے (R_227)
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار