

Loading content...
جناب فضہ سلام اللہ علیہا واپس آئیں تو ابھی تک شہزادہ پاک علیہ الصلوات والسلام پھوپھیوں اور بہنوں صلواة اللہ علیہین کے ساتھ مل کر رونے میں مصروف تھے، جس وقت والدہ پاک صلواة اللہ علیہا نے مستورات کے گر یہ میں سے شہزادہ پاک علیہ الصلوات والسلام کے رونے کی آواز پہچانی توپھر خیمے میں نہیں بیٹھ سکیںجلدی جلدی ردا کے دامن سے آنسو صاف کئے، تیز تیز قدم اٹھاتے ہوئے خیمے کا پردہ ہٹایا اور بڑے صبر اور ضبط کے ساتھ آنسوؤں کو روک کر جوان بیٹے کے قریب تشریف لے گئیں، شہزادہ پاک علیہ الصلوات والسلام سر جھکا کر رونے میں مصروف تھے، مستورات میں کہرام بپا تھا، پاک بی بی صلواة اللہ علیہا نے جوان بیٹے کے پیچھے جا کر لعل کے کاندھے پر ہاتھ رکھا ، شہزادہ پاک علیہ الصلوات والسلام نے مڑ کر دیکھا، سامنے والدہ پاک صلوات اللہ علیھانظر آئیں، معظمہ بی بی صلواة اللہ علیہا نے اپنے لعل کے سر پر دستِ شفقت پھیرا اور فرمایا میرا لعل کیا آپ نے جنگ نہیں کرنی ؟ …(R_223)
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار