

Loading content...
جس وقت شہزادہ پاک علیہ الصلوات والسلام نے یہ منظر دیکھا تو پھر گھوڑے پر بیٹھ نہیں سکے بلکہ جلدی سے گھوڑے سے اتر کر مستوراتِ توحید ورسالت صلواة اللہ علیہن کے ساتھ رونا شروع کر دیا، مظلوم کربلا علیہ الصلوات والسلام نے شہزادہ پاک علیہ الصلوات والسلام کی یہ حالت دیکھی، پھر مستورات کو گریہ فرماتے ہوئے دیکھا، پھر اچانک چاروں طرف نگاہ دوڑائی اس موقعہ پر انہیںشہزادہ پاک علیہ الصلوات والسلام کی والدہ پاک صلواة اللہ علیہا نظر نہیں آئیں، انہوں نے جناب فضہ سلام اللہ علیہا سے فرمایا آپ جاکر شہزادہ پاک علیہ الصلوات والسلام کی والدہ صلواة اللہ علیہا سے عرض کریں کہ وہ بھی آ کراپنے بیٹے کو آخری مرتبہ گلے لگا لیں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار