

Loading content...
یہ سوچ کر شہزادہ پاک علیہ الصلوات والسلام نے پاک پھوپھی صلواة اللہ علیہا کے قدم پکڑ کر رونا شروع کر دیا، جناب سیدہ پاک صلواة اللہ علیہا فرماتی ہیں نوجوان بیٹے والدہ کے سامنے نہیں رویا کرتے دوسری بات یہ ہے کہ رونے سے نوجوانوں کا دل کمزور ہو جاتا ہے ۔شہزادہ پاک علیہ الصلوات والسلام نے عرض کی کہ ہمارے پاس اور کوئی راستہ بھی تو نہیں ہے کیونکہ ہم اپنے امام زمانہ علیہ الصلوات والسلام کی نعلین پاک پر فدا ہونے کے لئے بے تاب ہیں اور آپ ہمیں اجازت عطا فرمانے کو تیار نہیں، اُس وقت جناب سیدہ عالیہ بی بی صلواة اللہ علیہا نے فرمایا کہ رونے کی قطعاً ضرورت نہیں ہے ماؤں کے سامنے جوان بیٹوں کا رونا مناسب نہیں ہوتا جاؤ میرا لعل بے شک جاؤلیکن ایک باردکھی ماں کے گلے سے لگ جاؤ میں آپ کی ریش اطہر پر بوسہ بھی دے لوں اورمیرا لعل میں نے تو سوچا تھا کہ آپ کی شادی کی ایک ایک رسم ادا کروں گی مگر قسمت نے ساتھ نہ دیااب ایک آخری رسم سمجھ کر مجھ سے اپنی ہجر کی ماری بہن کی جگہ پلو توبندھواتے جاؤ ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار