

Loading content...
مستورات پاک صلواة اللہ علیھن کو گریہ فرماتے دیکھ کر پاک شہزادہ علیہ الصلوات والسلام نے اپنی اٹھارہ سال تک پردوں میں پالنے والی ماں صلواة اللہ علیہا کے قدموں پر ہاتھ رکھا اور عرض کی کہ ہمیں بابا پاک علیہ الصلوات والسلام نے اجازت عطا فرما دی ہے، اب آپ بھی ہمیں مسکراتے ہوئے اجازت عطا فرمائیں، جناب سیدہ عالیہ پاک صلواة اللہ علیہا نے فرمایا کہ آپ کا تو مجھ سے یہ وعدہ تھا کہ اپنی دادی پاک ملکۂِ دوجہاں صلواة اللہ علیہا کی طرح آپ کی میت بھی رات کو اٹھاؤں گا، مگر اب آپ تمام عہد و پیمان بھول کر ہمیںپردیس میں داغِ مفارقت دینے کیلئے تیار ہو گئے ہیں،ہمیں یہ تو بتائیں کہ ہم آپ کی جدائی کا صدمہ کس طرح برداشت کریں گے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار