

Loading content...
بابا پاک علیہ الصلوات والسلام سے جس وقت اجازت لے کر شہزادہ پاک علیہ الصلوات والسلام خیام میں آئے تو مسکراتے ہوئے خیام میں داخل ہوئے۔یہ سفر کے ان چھ ماہ کے دوران پہلی مسکراہٹ تھی، خدا جانے انہیں شہادت سے کتنا پیار تھا، ان کے جد اطہر امیر کائنا ت علیہ الصلوات والسلام فرمایا کرتے تھے کہ ہم شہادت سے اس طرح مانوس ہیں جیسے کوئی معصوم بچہ اپنی والدہ کے دودھ کے ساتھ مانوس ہوتا ہے… آج جس وقت شبیہہ پیغمبر شہزادہ علیؐ اکبر علیہ الصلوات والسلام کے سامنے شیر مادر سے زیادہ لذیز چیز یعنی شیر شہادت آیا تو ان کے ہونٹوں پر مدت کے بعد پہلی مسکراہٹ آئی۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار