

Loading content...
اگر اس مقام پر ہم شہنشاہ کربلا علیہ الصلوات والسلام کے اصحابِ باوفا کو پہلے روانہ فرمانے کے فلسفہ کو دیکھتے ہیں تو اس کی حقیقت یہ سامنے آتی ہے کہ جیسے کوئی شریف اور ذی عزت میزبان اپنے معزز مہمان کو کھانا پہلے پیش کرتا ہے، یا کسی کمرے میں داخل ہوتے وقت اپنے مہمان کو مقدم رکھتا ہے تو در حقیقت ان آداب کو ملحوظ رکھنے میں اپنے مہمان کی عزت افزائی، اس کا اکرام اور اس کے ساتھ دلی محبت کا اظہار ہی مقصد ہوتا ہے، بعینہ اس معاملہ میں بھی ہم کہہ سکتے ہیں کہ کریم ابن کریم ذات نے شہادت کا ابدی وازلی شرف عطا فرماتے وقت بھی ایثار کرتے ہوئے سب سے پہلے اپنے معزز مہمانوں کو درجاتِ عالیہ سے مشرف وبہرہ مند فرمایا تھا اور اس تقدم کی وجہ اصحاب کی محبت اور عزت افزائی ہی تھی
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار