

Loading content...
یہاں پر دو روایات ہیں، پہلی روایت یہ ہے کہ جوانان بنی ہاشم علیہم الصلوات والسلام میں سے سب سے پہلے شہید جناب عبداللہ بن مسلم علیہ الصلوات والسلام ہیں، دوسری روایت یہ ہے کہ سب سے پہلے شہید شہزادہ علیؐ اکبر علیہ الصلوات والسلام ہیں، اگر ہم جمع بین الروایتین کا کلیہ اختیار کریں تو یہ کہہ سکتے ہیں کہ آل عمرانؐ میں سے سب سے پہلے شہید جناب عبداللہ بن مسلم علیہ الصلوات والسلام ہیں اور آل امیر المومنین علیہ الصلوات والسلام میں سے سب سے پہلے شہید ہمشکل پیغمبر شہزادہ علیؐ اکبر علیہ الصلوات والسلام ہیں (واللہ اعلم بالصواب)
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار