

Loading content...
امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام نے فرمایا اچھا آپ لوگ ایک دوسرے کے ساتھ وداع کرلو، جس وقت جوانان بنی ہاشم علیہم الصلوات والسلام نے ایک دوسرے کے ساتھ آخری وداع کیا توخیام کے در اطہر پر مستورات توحید ورسالت صلواة اللہ علیہن میں ایک کہرام بپا ہوا ۔مظلوم کربلا علیہ الصلوات والسلام نے شہزادہ علیؐ اکبر علیہ الصلوات والسلام کو فرمایا میرا لعلؐ آپ جاکر مستورات کو دلاسہ دو۔شہزادہ پاک علیہ الصلوات والسلام نے جاکرپاک مستورات صلواة اللہ علیہن کو دلاسہ دیا، جس وقت مستورات توحید ورسالت صلواة اللہ علیہن کو خاموش کروا کر واپس تشریف لائے تو امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام نے فرمایا میرا لعلؐ یہ آپ تھے کہ جس کے دلاسہ دینے پر پردہ دار خاموش ہوگئے ، مجھے یہ بتائو کہ آپ کے جانے کے بعد کیایہ پردہ دار ہمارے دلاسہ دینے پر خاموش ہو سکیں گے…(R_213)
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار